ابنا: خورشید شاہ نے اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ ہم نے دوسروں کی جنگ اپنے گلے لے لی ہے ۔قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس ہوا، جس میں تحریک انصاف، عوامی مسلم لیگ اور جماعت اسلامی کی جانب سے نیٹو سپلائی کی بندش پر زور دیا گیا، تاہم اپوزیشن جماعتیں ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی سے متعلق قرارداد لانے پر متفق نہ ہوسکیں۔اجلاس میں ڈرون حملوں سے پیداصورتحال پر مشاورت کاعمل جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔ اجلاس کے دوران بعض ارکان نے رائے دی کہ طالبان کو حکومت کے مذاکراتی عمل پر اعتماد نہیں رہا، ارکان نے مطالبہ کیا کہ حکومت طالبان سے مذاکرات کا آئندہ کا لائحہ عمل بتائے۔بعدازاں قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے دوسروں کی جنگ اپنے گلے لے لی ہے۔
.......
/169